حیدرآباد۔ 25جون(اعتماد نیوز)کانگریس ‘ تلگو دیشم ‘ اور بی ایس پی سے تعلق
رکھنے والے ارکان اسمبلی اور ایم ایل سیز کی ٹی آر ایس میں بڑی تعداد میں
شمولیت کا امکان ہے۔
چنانچہ کانگریس کے ایم ایل سیز اموس ‘ جگدیش ریڈی‘ بھوپال ریڈی ‘ بھانو پرساد اور راجا لنگم ٹی آر ایس میں بہت جلد
شامل ہونگے۔
تلگو دیشم کے ایم ایل سیز سلیم ‘ ڈی وینکٹیش ورلو بھی بہت جلد تلگو دیشم میں شامل ہونگے۔
بی ایس پی کے ارکان اسمبلی اندرا کرن ریڈی اور کے کونپا بھی ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی تیاری میں ہے۔
سابق ایم ایل سیز موہن ریڈی اور اندرا سینا ریڈی بھی ٹی آر ایس میں شامل ہونگے۔